سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک نے کسٹمز ایکٹ کے سیکشن 221 اے کی آئینی حیثیت کے بارے میں کیس سننے سے معذرت کر لی۔
کسٹمز ایکٹ کے سیکشن 221 اے کی آئینی حیثیت کے بارے میں اپیلوں پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی۔
ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس سے ڈسچارج ، معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا
دوران سماعت جسٹس عائشہ ملک نے کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں کیس نہیں سن سکتی، اس کی الگ سے وجوہات دوں گی ، جسٹس محمد مظہر نے کہا کہ ٹھیک ہے آپ اپنی وجوہات دے دیں۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ کیس ایک ہفتے کیلئے ملتوی کریں، بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ اس معاملے میں کافی تنازع ہے، اختیارات سے متعلق آرڈر بھی آیا ہے ، دیوان موٹرز کیس جلد سنا جائے ، جسٹس امین الدین نے کہا کہ ٹھیک ہے کل ہی اس کیس کو سن لیتے ہیں۔