فیصل آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کی مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کشتی حادثے میں ملوث لینڈ روٹ ایجنٹ جاوید احمد کو گوجرہ سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اور ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے ساتھیوں سے مل کر شہری سے 35 لاکھ روپے اور ایک ہزار 500 یورو ہتھیائے۔ ملزم نے متاثرہ شہری کو موریطانیہ بھجوایا جہاں سے اسے اسپین جانا تھا۔ متاثرہ شہری اسپین جانے میں ناکام رہا اور وطن واپس پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے پیکا ترمیمی بل کی منظوری دے دی
واضح رہے کہ موریطانیہ سے اسپین سفر کے دوران کشتی حادثے کے نتیجے میں متعدد پاکستانی جاں بحق ہوچکے ہیں۔