سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے پیکا ترمیمی بل کی منظوری دے دی

image

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔

سینیٹر فیصل سلیم رحمان کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں پیکا ترمیمی بل کی منظوری دی گئی۔ رہنما جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کامران مرتضیٰ کی طرف سے پیکا بل کی مخالفت کی گئی۔

سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ پیکا قانون لوگوں کے تحفظ کے لیے ہے۔ اور قانون کے بہتر اطلاق کے لیے حکومت ترمیم لائی ہے۔ قومی اسمبلی سے منظور کردہ بل کو اسی صورت میں منظور کیا جائے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ وزیر اطلاعات کے ساتھ صحافیوں کی ملاقات میں کچھ ترامیم پر اتفاق ہوا ہے۔ لیکن کیا وزارت داخلہ قومی اسمبلی سے منظور بل میں نئی ترمیم چاہتی ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے26ویں آئینی ترمیم کیس میں تمام فریقین کونوٹسز جاری کر دیے

صحافتی تنظیموں کی جانب سے بل کی مخالفت کی گئی۔ جبکہ چیئرمین کمیٹی نے صحافتی تنظیموں سے تحریری سفارشات پیش نہ کرنے پر سوال کیا۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ صحافتی تنظیموں کو چاہیے تھا کہ اپنی تحریری سفارشات کمیٹی میں رکھتے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ مجھے خود کرایہ داری کے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.