اے آئی سے تیار کردہ جوتے کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

image

سنٹیلے نامی ایک کمپنی نے اے آئی ٹیکنالوجی سے جوتے تیار کر لیے ہیں۔

امریکی کمپنی نے اے آئی اور تھری ڈی پرنٹنگ کا استعمال کرتے ہوئے یہ جوتے تیار کیے ہیں اور یہ جوتے مارکیٹ میں 150 ڈالرز (تقریبا 42 ہزار پاکستانی روپے) میں دستیاب ہیں۔

اس حوالے سے سنٹیلے کے سی ای او بین وائس کا کہنا ہے کہ ہمارا خیال ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی فیشن کی دنیا میں ٹرینڈ بننے جا رہا ہے کیونکہ یہ چیزوں کو ڈیزائن کرنے کا ایک بہت زیادہ مؤثر طریقہ ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ اس جوتے کا ڈیزائن ہماری ٹیم نے خلائی جہازوں اور کشتیوں سے متاثر ہو کر ڈیزائن کیا اور پھر اس میں اے آئی ٹیکنالوجی کو بھی شامل کیا۔

بین وائس نے بتایا کہ ان جوتوں کو 3 مراحل میں تیار کیا جاتا ہے، پہلے مرحلے میں اس کا آرٹ ورک تیار کیا جاتا ہے، دوسرے مرحلے میں اس کا ایک خاکہ بنایا جاتا ہے اور تیسرے مرحلے میں ٹیم اس خاکے سے 3D ماڈل بنانے کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے۔

اے آئی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ یہ جوتے مارکیٹ میں 5 مختلف رنگوں میں دستیاب ہیں جن میں نارنجی، سرخ، خاکستری، سیاہ اور نیلا رنگ شامل ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.