انسانوں اور روبوٹس کے درمیان دنیا کی پہلی ریس

image

چین اپریل کے مہینے میں ہیومنائڈز روبوٹس اور انسانوں کے درمیان دنیا کی پہلی ریس کا انعقاد کرنے جارہا ہے۔

یہ دوڑ تقریباً 21 کلومیٹر تک ہوگی اور یہ بیجنگ کے صنعتی ضلع ڈیکسنگ کے اقتصادی تکنیکی ڈیویلپمنٹ کے علاقے میں منعقد کی جائے گی جسے ای-ٹاؤن بھی کہا جاتا ہے۔

اس ای ٹاؤن میں روبوٹکس کے اجزاء، مشینیں اور متعلقہ ایپلی کیشنز تیار کی جاتی ہیں جس میں 100 سے زیادہ کمپنیاں ہیں۔ یہ شہر کی تقریباً 10 بلین یوآن کی پیداوار کا تقریباً 50 فیصد فراہم کرتی ہیں۔

دوڑ میں تقریباً 12,000 انسان اور ہیومنائیڈ روبوٹس حصہ لے سکتے ہیں جس میں ٹاپ تھری رنرز کو انعامات دیے جائیں گے۔

حکام کے کمپنیوں، تحقیقی اداروں، روبوٹکس کلبوں اور عالمی یونیورسٹیوں کو مدعو کیا گیا ہے کہ وہ میراتھن میں اپنے ہیومنائڈز کھلاڑیوں کو پیش کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.