بارات لے کر بھارت آؤں یا پاکستان۔۔ راکھی ساونت سے شادی کا خواہشمند یہ پاکستانی نوجوان کون ہے؟

image

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت، جو حالیہ دنوں میں تبدیلیٔ مذہب کے حوالے سے خبروں کی زینت بنی رہیں، اب پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کر رہی ہیں۔ راکھی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ پاکستانی صحافی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کر رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں راکھی ساونت نے خوشی سے بتایا کہ پاکستانی نوجوان اداکار دودی خان نے انہیں شادی کے لیے پروپوز کیا ہے اور انہوں نے ہاں کہہ دی ہے۔

راکھی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارہ بڑھانے کے لیے ان کی شادی ایک اچھا قدم ثابت ہوگی۔ تاہم، اس شادی کے حوالے سے کچھ سوالات ابھی حل طلب ہیں، جیسے کہ شادی کے بعد بچوں کی قومیت کیا ہوگی؟ راکھی نے یہ بھی کہا کہ وہ ابھی اس بات پر غور نہیں کر رہی ہیں، لیکن انہیں ایک دیندار لڑکا چاہیے تھا جو پانچ وقت کا نمازی ہو اور مولانا ٹائپ کا ہو، اور پاکستانی لڑکے اس معیار پر پورا اُترتے ہیں۔

اس سے قبل، راکھی نے ایک ویڈیو میں دودی خان کو شادی کے لیے پروپوز کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ دودی خان نے ویڈیو میں راکھی کو عمرے کی مبارک باد دی اور پھر ہنستے ہوئے سوال کیا کہ کیا وہ بارات لے کر بھارت آئیں یا دبئی؟

دودی خان پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں اور مختلف کمرشلز اور ڈراموں میں کام کر چکے ہیں۔ ان کا تعلق ایک کاروباری خاندان سے ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ ماڈلنگ اور اداکاری میں بھی اپنا نام بنا چکے ہیں۔ ان کے مشہور ڈرامے "میرے ہم نشیں"، "اکھاڑا"، اور "بلبلے" شامل ہیں، جبکہ انہوں نے فلم "درج"، "گھبرانا نہیں ہے"، اور "چوہدری" میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.