پاکستان کی ترقی خوشحالی اور سالمیت کیلئے سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہیں،عمران مصطفی’ مدنی

image

اینٹورپن میں پاکستان زندہ باد استحکام پاکستان کے سلسلے میں پرُوقار تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کے میزبان پاکستان تحریک انصاف بلجیئم کے سینئر رہنما عمران مصطفی’ مدنی نے پی ٹی آئی بلجیئم کے ممبران کے ساتھ مشاورت کرکے بی پازٹیو پاکستان کے نام سے عندیہ دیا کہ ہم پاکستان کی ترقی خوشحالی اور سالمیت کے لیے سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہیں۔

شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کرگئے

ہم پاکستان یا افواج پاکستان کے خلاف کسی بھی سرگرمی کی مذمت کرتے ہیں،اوورسیز میں پاکستان کا پرچم بلند رکھنے کےلیے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک کے ساتھ حافظ فہیم نے کیا۔ اس دوران قومی ترانہ کی دھن پر تمام شرکاء نے جھنڈے لہرا کر پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

پروگرام میں تمام شرکاء نے تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ملی نغمہ مل کر گنگنایا۔ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے اپنے جذباتی انداز میں وہاں آئے سیاسی سماجی مذہبی اور کاروباری حلقوں کی سرکردہ شخصیات سے کہا کہ آج اینٹورپن کی سرزمین پر پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیوں کے ممبران کی موجودگی سے پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔

علی امین گنڈاپور کا بطور صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا استعفیٰ منظور

انھوں نے کہا کہ چند مٹھی بھر سازشی عناصر ملک کا نام بدنام کرنے کی کوششیں کرکے اغیار سے داد وصول کررہے ہیں اور اپنی افواج کو بدنام کر رہے ہیں۔

میں آج انہیں کرنل شیر جو پاک آرمی کا فخر ہے اسکی بہادی کے بارے میں انڈیا کے جرنیل کی بات بتاتا ہوں جس نے اپنے خط میں تحریر کیا کہ کرنل شیر علی ایک بہادر سپاہی ہے،اسکی جیب میں خط ڈال کر بھیجا کہ آرمی کے اس جوان کی بہادری اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں،ایسے جوان کو نشان حیدر دیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں فوج کے خلاف زبان درازی کرنے والے نادان لوگوں کو باور کرانا چاہیے کہ وہ اپنی سازشوں سے باز آجائیں، اس موقع پر پی ٹی آئی بلجیئم کے جیالے کارکن علی عثمان نے کہا کہ میں نے دو دفعہ عمران خان کو ووٹ دیا ہے وہ ہمارا لیڈر ہے لیکن پاکستان کے خلاف یا آرمی کے خلاف بات کرنا قابل افسوس ہے ۔

کراچی،تاجرسے2کروڑبھتہ طلب کرنے کےالزام میں 3 ملزم گرفتار

ہم لیڈر کی باتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن پاکستان یا افواج پاکستان کے خلاف کبھی بھی بات کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے،انھوں نے کہا کہ اللہ تعالی’ کعبہ کے غلاف سے ہوتی ہوئی روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آتی ہواؤں کے صدقے پاکستان کی حفاظت فرمائے۔

انھوں نے آخر میں یک زبان ہوکر پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے، پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے سینئر رہنما ملک اجمل نے کہا کہ ہم سیاسی پارٹیوں سے وابستہ ضرور ہیں لیکن سب سے پہلے پاکستان ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان ریمینٹینس بھیجنے سے منع کرنے والے کبھی بھی پاکستان کے مخلص نہیں ہوسکتے، انھوں نے کہا کہ ہمیں مل کر پاکستان کی سلامتی اور ترقی کے لیے اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔

افواج پاکستان ہمارا فخر ہے ہم ہر سطع پر انکے ساتھ ہیں،اینٹورپن کی استحکام پاکستان ریلی ایک بے مثال ریلی ہے جس میں شدید سردی کے باوجود قومی پرچم ہاتھوں میں اٹھائے سینکڑوں اوورسیز پاکستانیوں، لوکل کمیونٹی، خواتین، بچوں، نوجوانوں اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھر پور شرکت کی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی،یوٹیلٹی اسٹورز کے خاتمہ کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

ریلی میں شامل شرکاء نے “سول نافرمانی نامنظور، نامنظور، ترسیلات زر بڑھاؤ اور ملک بچاؤ” کے فلک شگاف نعرے لگائے جس سے اینٹورپن کی فضا گونج اٹھی۔ پروگرام میں ہالینڈ سے شاہد بٹ برسلز سے اقبال گجر بشارت چوہان طاہر مغل خواجہ ارسلان علی ظفر چوہان اور احسان گجر نے خصوصی شرکت کی. جبکہ ندیم ڈار راجہ عارف فہیم النبی شاہد بٹ فوجی شہباز محمود راجہ امجد صاحبزادہ چوہدری سرفراز سجادہ نشین سائیں رلدو سرکار عامر خان خالد محمود چوہدری فلک شیر اور چوہدری اقبال ڈھولہ نمایاں تھے. پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع گرل فش کے ساتھ کی گئی. اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ہاکستان کے خلاف ہر طرح کی اٹھنے والی آواز کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کریں گے.


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.