سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور آسٹریلیا چیمپیئنز ٹرافی 2025کا فائنل کھیل سکتی ہیں۔
آئی سی سی ریویو میں روی شاستری نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا وہ دو ٹیمیں ہیں جو چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل کھیل سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیمیں میگا ٹورنامنٹس میں ہمیشہ ہی بہت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔
چیمپیئنز ٹرافی ، پاک بھارت میچ کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز آج ہو گا
معروف بھارتی کمنٹیٹر نے کہا کہ تاریخ دیکھی جائے تو یہ دونوں ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کرسکتی ہیں۔اس موقع پر انہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے معیار سے متعلق بھی بات کی، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کھیل سکتی ہیں۔
چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز 19 جنوری سے ہو رہا ہے جس میں آٹھ ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو دبئی میں میچ کھیلا جائے گا۔