الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ کے ٹیرف میں کمی سے متعلق بڑی پیشرفت

image

الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں کمی پر اہم پیش رفت سامنے آئی، حکومت نے ٹیرف میں کمی کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی۔

الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں کمی کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی گئی۔

نیپرا اتھارٹی وفاقی حکومت کی درخواست پر 12 فروری کو سماعت کرے گی۔

درخواست میں گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے بنیادی ٹیرف میں 23 روپے 57 پیسے کمی کی تجویز دی ہے۔

حکومتی درخواست میں کہا گیا ہے کہ موجودہ اور مجوزہ بنیادی ٹیرف میں فرق سبسڈی سے پورا کیا جائے گا۔

درخواست میں کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز پر موجودہ تمام ٹیکسزلاگورہیں گے اور چارجنگ اسٹیشنز پر موجودہ تمام ایجسمنٹ کا اطلاق ہوگا۔

حکومتی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ چارجنگ اسٹیشنز کے لیے مارجن کے تعین کا اختیار مارکیٹ کو دیا جائے۔

حکومت نے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے 44 فیصد کم رعایتی ٹیرف کا اعلان کررکھا ہے، اسٹیشنز کو 71 کی بجائے چارجنگ 39.70 روپے فی یونٹ ٹیرف ملے گا۔

درخواست میں کہنا تھا کہ سال 2030 تک 30 فیصد الیکٹرک گاڑیوں کی شمولیت کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.