خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے باشندے سیاحتی و ٹرانزٹ ویزا پر بھی عمرہ ادا کر سکیں گے

image

خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے باشندے سیاحتی و ٹرانزٹ ویزا پر بھی عمرہ ادا کر سکیں گے، سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے خلیجی ممالک کے شہریوں کو بڑی سہولت دے دی۔

اب خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے باشندے عمرہ ویزا کے علاوہ سیاحتی ویزا اور ٹرانزٹ ویزا پر بھی عمرے کی ادائیگی کر سکیں گے۔ خلیج تعاون کونسل کے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، بحرین اور عمان رکن ہیں۔

کینیڈا کے بعد چین کا بھی جوابی وار ، امریکی درآمدات پر ٹیرف عائد کر دیا

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے مطابق مملکت عمرہ زائرین کو مختلف ویزا آپشنز فراہم کر رہی ہے ان میں عمرہ ویزا صرف ویزا کیلئے ہو گا، ٹرانزٹ ویزا مختصر قیام کیلئے ہوگا اور اس میں عمرہ کرنے کی اجازت ہو گی، اس کے علاوہ سیاحتی ویزا کے حامل افراد بھی عمرہ ادا کر سکیں گے۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے یہ فیصلہ خلیجی ممالک کے باشندوں کو مزید آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کیا ہے تاکہ انہیں مقدس سفر میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.