پیر کو اوکاڑہ پولیس نے واٹس ایپ گروپ پر ڈکیتی کی جھوٹی خبر دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف پیکا قانون کے تحت مقدمہ درج کیا۔ جبکہ اتوار کو ایف آئی اے نے مظفر گڑھ میں ایک شخص کو گرفتار کیا جس نے مبینہ طور پر اپنے فیس بُک اکاؤنٹ پر توہین مذہب کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔
- عمران خان کا جنرل عاصم منیر کو خط: ’اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں سے فوج اور عوام میں خلیج دن بدن بڑھتی جا رہی ہے‘
- متنازع پیکا قانون کے تحت سوشل میڈیا پر فیک نیوز پھیلانے کے الزام میں دو مقدمات درج کیے گئے ہیں
- فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ 2023 میں پیش آئے یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے
- امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیے جانے کے ردعمل میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پر 10 سے 15 فیصد تک اضافی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیا ہے
- امریکہ نے کینیڈا اور میکسیکو سے درآمد ہونے والی اشیا پر اضافی ٹیرف کا نفاذ وقتی طور پر مؤخر کر دیا ہے
- چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی ٹرانسفر آئین کے مطابق ہوئی ہے
فیس بُک اور واٹس ایپ پر جعلی خبریں پھیلانے کے الزامات، پیکا کے نئے قانون کے تحت مقدمات درج