بہت جلد غزہ پر قبضہ کرلیں گے اور ہم اس کے مالک ہونگے، ٹرمپ

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم بہت جلد غزہ پر قبضہ کرلیں گے اورہم اس کے مالک ہونگے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ  بہت سے ممالک جلد ابراہام معاہدے پرشامل ہونگے، غزہ پر قبضہ اور تعمیر نو پرانے لوگوں کے ہاتھوں میں نہیں دیں گے۔

امریکی صد نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنے کی میمو پر دستخظ کردیئے

غزہ میں صرف انہیں لوگوں کو آنے دیا جائے گا جن کے پاس رہنے کوئی اور جگہ نہیں ہوگی، ٹرمپ نے غزہ پر قبضے کا اعلان کردیا ۔

امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کرکے اپنی تحویل میں لے گا، غزہ پر طویل مدتی ملکیت دیکھ رہا ہوں، تعمیرنو کریں گے اور لوگوں کو نوکریاں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات میں حماس کے یقینی خاتمے کے طریقہ کار پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

سعودی عرب بہت مدد گار ثابت ہوگا، جنگ بندی سے خون ریزی کا خاتمہ ہوگا، یرغمالیوں کی رہائی کے لیے پُرتشدد راستہ اختیار کرنا پڑا تو کریں گے، ہم ایران پر سخت پابندیاں عائد کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.