انڈوں کی قیمتوں میں 65 فیصد اضافہ: امریکہ میں چوری کی انوکھی واردات میں ایک لاکھ سے زائد انڈے غائب

امریکی حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گذشتہ برس انڈوں کی قیمت میں 65 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا اور صرف دسمبر میں قیمت آٹھ فیصد سے زیادہ بڑھی ہے
امریکہ
Getty Images
امریکی حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گذشتہ برس انڈوں کی قیمت میں 65 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا اور صرف دسمبر میں یہ قیمت آٹھ فیصد سے زیادہ بڑھی ہے

امریکی ریاست پینسلوانیا میں چوری کی ایک انوکھی واردات کے دوران ایک لاکھ سے زیادہ انڈے چرا لیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی یہ واردات یکم فروری کو گرین کیسل کے علاقے میں واقع ’پیٹ اینڈ گیری آرگینکس‘ نامی دکان میں ہوئی جہاں انڈے لانے والی گاڑی چوری کی واردات کا نشانہ بنی۔

چوری کیے گئے انڈوں کی مالیت 40 ہزار ڈالر ہے۔

یہ واردات ایک ایسے وقت میں کی گئی جب برڈ فلو کی وبا کی وجہ سے امریکہ میں انڈوں کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور ریستورانوں میں بھی انڈے سے تیار کردہ کھانوں کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہے۔

منگل کو امریکی ریستوران ’وافل ہاؤس‘ نے صارفین کے لیے فی انڈہ 50 سینٹ سرچارج عائد کرنے کا اعلان کیا اور اس فیصلے کو انڈے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے منسلک ایک عارضی سرچارج قرار دیا ہے۔

امریکہ
Getty Images
منگل کو امریکی ریستوران وافل ہاؤس نے صارفین کے لیے فی انڈہ 50 سینٹ سرچارج کا اعلان کیا ہے

امریکی حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں گذشتہ برس انڈوں کی قیمت میں 65 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا اور صرف دسمبر میں یہ قیمت آٹھ فیصد سے زیادہ بڑھی ہے۔

محکمۂ زراعت کے اعداد و شمار سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ دسمبر 2023 میں انڈے کے ایک کارٹن کی اوسط قیمت 2.51 ڈالر تھی جو ایک سال بعد 4.15 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

محکمۂ زراعت نے یہ پیش گوئی بھی کی ہے کہ سنہ 2025 میں اس قیمت میں مزید 20 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ زراعت کے مطابق امریکہ میں برڈ فلو کی وبا 2022 میں شروع ہوئی اور حالیہ مہینوں میں پورے امریکہ میں اس کے پھیلنے کی اطلاعات ہیں۔

امریکہ بھر میں پرندوں، مویشیوں اور ممالیہ میں برڈ فلو کی وبا کی اطلاعات ہیں تاہم انسانوں میں یہ انفیکشن نہ ہونے کے برابر ہے۔


News Source

مزید خبریں

BBC
مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.