26 نومبر احتجاج کیس، عدالت کا بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا حکم

image

انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر سے متعلق مقدمات میں بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی اور وکیل سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔

بشریٰ بی بی کو راولپنڈی میں درج مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کے لئے پولیس ٹیمیں جیل پہنچیں اور حالیہ احتجاج کے 10 مقدمات میں انہیں باضابطہ طور پر شامل تفتیش کر لیا گیا۔ بشریٰ بی بی نے ابتدائی تفتیش میں بیان دینے سے انکار کر دیا۔

اڈیالہ جیل میں بشری بی بی کے 26 نومبر کے بعد درج ہونے والے 31 مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، 31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی پیش ہوئے۔

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ہلاک

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے عدالت میں کہا کہ شامل تفتیش ہونے سے قبل بانی پی ٹیآئی اور اپنے وکیل سلمان صفدر سے مشاورت کرنی ہے جس کے بعد اپنا بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تیار ہوں، اگر آج ملاقات کروا دی جائے تو آج ہی شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں۔

انہوں نے عدالت سے بانی پی ٹی آئی کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کی بھی درخواست کی جس پر عدالت نے بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی اور ان کے وکیل سے ملاقات کروانے کا حکم دیا اور سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.