سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان بھی کر دیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیو زی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نیو زی لینڈ کپتان نے کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ کریں گے،پچ اچھی ہے،زیادہ تبدیل نہیں ہوگی، رات کے وقت پچ پر زیادہ نمی کے چانسز نہیں ہیں، اچھا اسکور بنانے کی کوشش کریں گے
نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں فخر زمان کو سعید انور کاریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، انہوں نے کہا کہ فخرزمان کیساتھ بابراعظم اوپننگ کریں گے، چیمپئنز ٹرافی سے پہلے ہمارے پاس تیاری کیلئے یہ اچھا موقع ہے۔
پاکستان کی جانب سے پلیئنگ الیون کا بھی اعلان کر دیا ہے، محمدرضوان قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، فخرزمان،بابراعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا، طیب طاہر،خوشدل شاہ ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ،حارث رؤف اور ابرار احمد پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔