خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 خوارج ہلاک

image

خیبرپختونخوا کے اضلاع ڈیرہ اسمٰعیل خان اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشنز کے دوران 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے مڈی میں انٹلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 3 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دوسرا انٹلیجنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا، جس میں 4 خوارج کو ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سینٹائزڈ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہیں 7 فروری 2025 کو سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔ ضلع دتہ خیل میں خفیہ کارروائی کے دوران دہشتگرد برقعے میں فرار ہوتے ہوئے ہلاک ہوئے تھے۔

ہلاک خوارج متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے، انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب کیا گیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.