ٹرمپ کا یوکرین سے امداد کے بدلے بڑا مطالبہ

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ یوکرین کو اگر روس کیخلاف امداد چاہیے تو اب اسے امریکا کو نایاب زمینی معدنیات کی صورت میں ادائیگی کرنا ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ روس کیخلاف 300 بلین ڈالرز کی سپورٹ کے بدلے یوکرین سے ادائیگی چاہتے ہیں جو نایاب زمینی معدنیات کی صورت میں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم یوکرین کو بتا رہے ہیں کہ ان کے پاس بہت قیمتی نایاب زمینی معدنیات ہیں۔ ہم یوکرین کے ساتھ ایک معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں وہ ہماری امداد کو اپنی نایاب معدنیات اور دیگر چیزوں کو فراہم کرکے یقینی بنائے گا۔

تاہم یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ آیا ٹرمپ ہر قسم کی مخصوص معدنیات کیلئے ’نایاب‘ کی اصطلاح استعمال کر رہے ہیں یا صرف نایاب زمینی معدنیات کے لیے۔

نایاب زمینی معدنیات 17 دھاتوں کا ایک گروپ ہے جو مقناطیس بنانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں جو الیکٹرک گاڑیوں، سیل فونز اور دیگر الیکٹرانکس میں توانائی کو حرکت میں بدل دیتے ہیں۔ ان معدنیات کا کوئی معروف متبادل نہیں ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.