چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان بھارت کو ہرا دے گا، بڑی پیشگوئی آگئی

image

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا وقت جیسے جیسے قریب آ رہا ہے ویسے ویسے پیشگوئیاں سامنے آ رہی ہیں پاک بھارت ٹاکرے کی پیشگوئی بھی آگئی ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہو رہا ہے۔ تاہم میگا ایونٹ کا سب سے ہائی وولٹیج مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا اور اس پر دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔

پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے چیمپئنز ٹرافی میں 23 فروری کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے بارے میں پر امید ہیں کہ انشا اللہ پاکستان دبئی میں بھارت کو ہرائے گا۔

شعیب اختر نے کہا کہ اگر نتیجہ اس کے الٹ ہوتا ہے، تب بھی میری خواہش ہے کہ میگا ایونٹ میں یہ دونوں ٹیمیں فائنل میں ایک بار پر مدمقابل آئیں۔

سابق اسپیڈ اسٹار نے کہا کہ جس طرح نے افغانستان ٹیم نے حالیہ کچھ عرصہ میں پرفارمنس دی ہے تو میں اس کو فائنل فور میں دیکھتا ہوں جب کہ بنگلہ دیش کو بھی چیمپئنز ٹرافی میں کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.