حکومت کا ایک ماہ میں 50 ہزار سولر سسٹم تقسیم کرنے کا بڑا اعلان

image

سندھ حکومت نے 31 جولائی 2025 تک سولرہوم پروجیکٹ کو ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیرتوانائی سندھ ناصرحسین شاہ کا وزیربلدیات سعید غنی کے ساتھ جائزہ اجلاس ہوا جس میں ورلڈبینک کے تعاون سے 2 لاکھ سولرہوم سسٹم کی تقسیم کے حوالے سے جائزہ لیاگیا۔

اس موقع پر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایک مہینے میں ہر ڈسٹرکٹ میں 1600 سولر کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے ہر ڈسٹرکٹ میں ہر ہفتے 400 سولر سسٹم کی تقسیم کا ٹارگٹ مکمل کیا جائے۔

صوبائی وزرأ نے ہدایت کی کہ 31 جولائی 2025 تک سولرہوم پروجیکٹ کو ہر صورت مکمل کیا جائے اور ویئرہاؤس میں موجود 50ہزار سولرسسٹم کی تقسیم فوری طور پر مکمل کی جائے۔

وزرا نے کہا کہ 50ہزار موجودہ سولرسسٹم 30 دن میں تقسیم کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کے وژن اور وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر پروجیکٹ کی رفتار کو تیز کیا جائے، بلاول بھٹو کے وژن کو جلد پایہ تکمیل کیلئےکام کی رفتارتیز کی جائے۔

سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں خصوصی شرکت پر وزیربلدیات سعیدغنی کے شکرگزار ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.