بھارتی بالر جسپریت بمرا انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر

image

بھارتی فاسٹ بالرجسپریت بمرا انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں۔

کرک انفو کے مطابق بمرا ابھی تک اپنی کمر کی تکلیف سے مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوئے ہیں، جنوری میں سڈنی ٹیسٹ کے دوران ان کو چوٹ لگی تھی جس نے انہیں انگلینڈ کی وائٹ بال سیریز سے بھی باہر کر دیا تھا۔

تین ملکی سیریز ،جنوبی افریقا کیخلاف میچ کیلئے قومی پلئینگ الیون کا اعلان

بمرا کے تازہ ترین اسکینز کے بعد معلوم ہوا ہے کہ وہ باؤلنگ میں واپس آنے کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں ہیں۔ ان کی واپسی کی ٹائم لائن کا بھی کچھ معلوم نہیں۔ امکان ہے کہ وہ ایک دو ہفتوں میں دوبارہ بالنگ شروع کر دیں گے ،بنگلورو میں بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم ان کی نگرانی کرے گی۔

یہ دوسرا آئی سی سی ٹورنامنٹ ہے جس میں بمراچوٹ کی وجہ سے نہیں کھیل پائیں گے، وہ کمر کی چوٹ کی وجہ سے آسٹریلیا میں 2022 کے T20 ورلڈ کپ سے بھی باہر ہو گئے تھے جس کی وجہ سے انہیں سرجری کروانا پڑی۔

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد گرفتار

بمرا کی جگہ ہرشیت رانا کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جنہوں نے انگلینڈ کی جاری سیریز کے دوران اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی آخری پلینگ الیون جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 فروری مقرر کی تھی۔ اب سے اسکواڈ میں ہونے والی کسی بھی تبدیلی کے لیے ٹورنامنٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی سے منظوری درکار ہوگی۔

نو تعمیر شدہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا افتتاح کر دیا گیا، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہندوستان کا سکواڈ

روہت شرما (کپتان)، شبمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، کے ایل راہول (وکٹ کیپر)، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا، محمدشامی، ارشدیپ سنگھ، رویندرا جدیجا اور ورون چکرورتھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.