واشنگٹن، شاہ عبداللہ نے کہا ہے کہ دو ریاستی حل ہی خطے میں امن و استحکام کا واحد راستہ ہے۔
اردن کے شاہ عبداللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ سے ملاقات میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کومسترد کیا ہے۔
مصر کے صدر نے دورہ امریکہ ملتوی کر دیا
شاہ عبداللہ نے کہا کہ اردن اپنے مفادا ت کو سامنے رکھ کرغزہ کا فیصلہ کرے گا، مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے شراکت داروں کے ساتھ ملکر کام کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں کشیدگی بڑھنے سے خطے میں منفی اثرات مرتب ہونگے، صدرٹرمپ نے جنگ بندی تک پہنچنے میں اہم کردار ادا کیا۔