چیمپئنز ٹرافی کیلئے افغان کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

image

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے افغانستان کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ائیرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا، افغان کرکٹ ٹیم آج آرام کے بعد کل سے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

افغانستان کے اسپنر اے ایم غضنفر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے اسپنر ایم اے غضنفر کے انجرڈ ہو کر ایونٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ غضنر فریکچر کی وجہ سے 4 ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں ۔

ریزور کھلاڑیوں میں شامل ننغائل خروتی کو چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب افغان اسپنر مجیب الرحمان مکمل فٹ ہونے تک ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.