تیرا نائی، میرا نائی، وسیم بھائی۔۔ کیا وسیم اکرم اب فخرِ عالم کی حجامت بنائیں گے؟ تصویریں دیکھ کر مداح ہنس پڑے

image

پاکستان کے معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم نے اپنی نرالی حسِ مزاح کا ایک اور مظاہرہ کیا ہے، اور اس بار انہوں نے اپنے دوست اور شو کے ساتھی وسیم اکرم کو اپنی حجامت کے لیے بھی مدعو کر لیا!

فخر عالم، جو کہ سابق کرکٹرز وسیم اکرم اور وقار یونس کے ساتھ "دی پویلین" شو کی میزبانی کرتے ہیں، ایک نئی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو حیرت میں ڈال چکے ہیں۔ شو کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ یہ صرف کرکٹ شائقین ہی نہیں، بلکہ عام افراد کے درمیان بھی مقبول ہے۔

رواں ماہ ہونے والی 'آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025' کے آغاز سے پہلے فخر عالم نے ایک مزاحیہ تصویر شیئر کی، جس میں وہ وسیم اکرم اور وقار یونس کے ساتھ بالکونی میں کھڑے ہیں۔ ان کے چہرے پر شیونگ کریم اور کاندھے پر تولیہ واضح طور پر نظر آ رہے ہیں، جس سے لگتا ہے کہ فخر عالم کی نیا انوکھا روپ اپنانے کی تیاری ہو رہی ہے۔

فخر عالم نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں اپنی دلچسپ مزاحیہ طبیعت کا اظہار کیا، اور لکھا: "بوائز! میرے شیو کرنے کا وقت قریب آ گیا ہے! وسیم اکرم! تھوڑی مدد چاہیے، وقار یونس! بلیڈ کہاں ہے؟ آؤ مل کر تیار ہو جائیں، تیرا نائی میرا نائی، وسیم بھائی وسیم بھائی۔"

چند دن پہلے بھی وسیم اکرم کی جانب سے ایک تصویر شئیر کی گئی جس یں فخرِ عالم شیونگ کریم لگا کر کھڑے ہیں جبکہ وسیم اکرم اور وقار یونس ان کی جانب اشارہ کر کے ہنس رہے ہی۔ وسیم اکرم نے کیپشن میں لکھا کہ “کچھ نہ کچھ ضرور ہو رہا ہے اور فخرِ عالم ہمیشہ کی طرح شیو کرنا بھول گیا ہے“،

اس پوسٹ سے یہ واضح ہو رہا ہے کہ فخر عالم اپنے شو "دی پویلین" کے ساتھ واپس آ رہے ہیں، اور ان کے مداحوں کا خیال ہے کہ یہ ایک نیا آغاز ہو سکتا ہے۔

About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.