ایک سینئر مصری عہدے دار نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ مصر اور قطر نے غزہ میں جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی سفارتی کوششوں کو تیز کر دیا ہے۔
- حماس کے زیر نگرانی میڈیا کے مطابق حماس کا ایک وفد سیز فائر پر بات چیت کے لیے قاہرہ پہنچ گیا ہے۔
- ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
- سندھ کے علاقے عمر کوٹ میں توہین مذہب کے الزام کے بعد مارے جانے والے ڈاکٹر شاہنواز کمبھار کے ماورائے عدالت قتل کیس میں ایف آئی اے نے میڈیکو لیگل آفیسر کو میرپور خاص سے گرفتار کرلیا ہے۔
- انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے صوبے جموں میں لائن آف کنٹرول کے سیکٹر اکھنور میں بارودی دھماکے میں ایک افسر سمیت دو انڈین فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
- ترک صدررجب طیب اردوغان دوروزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
- اردن کے شاہ عبداللہ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو بے گھر کیے بغیر غزہ کی تعمیر نو اور وہاں سنگین انسانی صورتحال سے نمٹنا سب کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ یرغمالیوں کی رہائی میں تاخیر نہیں چاہتے یا تو یرغمالیوں کو سنیچر کو 12:00 بجے تک رہا کر دیں یا پھر تمام شرطیں ختم ہو جائیں گی۔
حماس کا وفد قاہرہ میں، سیز فائر برقرار رکھنے کے لیے مصر اور قطر نے سفارتی کوششیں تیز کر دیں