پاکستان جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان جنوبی افریقہ کو ایک اہم میچ میں شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا ہے جہاں اب اس کا مقابلہ نیوزی لینڈ کے ساتھ ہو گا۔
محمد رضوان
Getty Images

پاکستان جنوبی افریقہ کو ایک اہم میچ میں شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا ہے جہاں اب اس کا مقابلہ نیوزی لینڈ کے ساتھ ہو گا۔

جنوبی افریقہ کے 353 رنز کے ہدف کا تعاقب بظاہر ناممکن نظر آ رہا تھا مگر جس بردباری اور تدبر سے محمد رضوان اور سلمان آغا نے پاکستان کو یو سہارا دیا کہ پہاڑ چیسا نظر آنے والا ہدف بھی آسان ہو گیا۔

جنوبی افریقہ کی اننگز کے بعد صارفین یہ سوال اٹھا رہے تھے کہ ’کیا پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف یہ بڑا ہدف حاصل کر پائے گا؟‘

اس کے ساتھ ساتھ میچ میں پروٹیز کے ہاتھوں پاکستانی بولرز کی پٹائی اور دونوں ٹیموں کے درمیان تناؤ کے واقعات پر سوشل میڈیا پر خوب چرچا رہا مگر پھر آج گرین شرٹس نے تمام ایسے اندازے غلط ثابت کر دیے جن میں ان کی کارکردگی پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا تھا۔

محمد رضوان اور سلمان آغا کی سینچریوں کی بدولت پاکستان اس میچ میں فاتح بن کر ابھرا۔ سلمان آغا نے 103 گیندوں پر 140 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے 128 گیندوں کا سامنا کیا اور 122 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی اننگز کا احوال

کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سہ فریقی سیریز کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 353 رنز کا ہدف دیا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 353 رنز بنائے ہیں۔

پروٹیز کپتان ٹیمبا باؤما نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے اننگز کے آغاز پر ہی پاکستانی بولرز کو آڑے ہاتھوں لیا۔

پروٹیز کی پہلی وکٹ آٹھویں اوور میں 51 کے مجموعے پر گری لیکن یہ ٹیمبا باووما کو جارحانہ انداز میں کھیلنے سے روک نہ پائی۔ انھوں نے 96 گیندوں پر 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 14 چوکے بھی شامل ہیں۔

ٹونی زورزی نے 22 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جبکہ اپنے ڈیبیو میچ میں 150 رنز کی ریکارڈ اننگز کھیلنے والے میتھیو بریزکے نے آج بھی مایوس نہیں کیا اور وہ 83 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

پروٹیز کی جانب سے سب سے زیادہ کامیاب بلے باز ہینرک کلاسن رہے جنھوں نے 56 گیندوں پر 87 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں تین چھکے اور 11 چوکے شامل تھے جبکہ کائل ویرینے 44 اور کوربن بوش 15 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

پروٹیز نے پاکستانی بولنگ لائن کو ہوم گراؤنڈ کا ایڈوانٹیج لینے کا کوئی موقع نہیں دیا اور نہ صرف گراؤنڈ کے چاروں جانب بلکہ گراؤنڈ کے باہر بھی شاٹس کھیلے۔

پاکستانی بولنگ لائن میں سب سے مہنگے بولر حسنین ثابت ہوئے جنھیں آٹھ اوورز میں 72 رنز پڑے۔ شاہین شاہ آفریدی نے دو، خوشدل شاہ اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کے لیے یہ میچ جیتنا اس لیے اہم ہے کیونکہ میچ جیتنے والی ٹیم 14 فروری کو نیوزی لینڈ سے سہ فریقی سیریز کے فائنل میں مد مقابل ہو گی۔

اب واپس آتے ہیں میچ کے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والے تبصروں پر جہاں شائقین ایک جانب پاکستان کی ناقص بولنگ کی بات کر رہے ہیں تو وہیں پروٹیز کی اننگز کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی پر بھی بات کر رہے ہیں۔

اس میں سب سے نمایاں جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باووما کو رن آؤٹ کرنے کے بعد جارحانہ انداز میں جشن منانے پر سعود شکیل اور کامران غلام کو تنقید کا سامنا ہے۔

جنوبی افریقہ کے کپتان 29 ویں اوور میں جب سعود شکیل کی ڈائریکٹ تھرو پر رن آؤٹ ہوئے تو کامران غلام اور سعود شکیل جشن مناتے ہوئے ٹمبا باووما کے سامنے آگئے اور میدان میں گرما گرمی کا ماحول دیکھنے میں آیا تاہم جنوبی افریقی کپتان خاموش کھڑے رہے اور دیگر پاکستانی کھلاڑیوں نے سعود شکیل کو دور کیا۔

سوشل میڈیا پر اس رن آؤٹ اور کھلاڑیوں کے جارحانہ انداز کی ویڈیو وائرل ہوئی اور شائقین نے پاکستانی کھلاڑیوں کے اس طرز عمل کو نامناسب قرار دیا۔

ایکس پر ایک صارف نے لکھا کہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کسی بلے باز کے سامنے اس طرح جشن منانا اچھا نہیں جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’اس میں اتنا جذباتی ہونے کی کیا بات ہے؟ سپورٹس مین شپ کہاں ہے؟‘

https://twitter.com/ImMadii5/status/1889634892939423763

جبکہ کچھ صارفین پروٹیز کی جانب سے ایک بڑا ہدف دینے کے بعد یہ سوال بھی کر رہے ہیں کہ کیا پاکستان یہ بڑا ہدف حاصل کر پائے گا؟

https://twitter.com/Ijazmalik101/status/1889660055538069845

عبدللہ سلطان نامی صارف نے ایکس پر لکھا کہ ’اس قسم کی بولنگ اور فیلڈنگ سے پاکستان کا کوئی چانس نہیں۔‘

https://twitter.com/Abdullahs_56/status/1889660951487553957

جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’اس صورتحال میں فخر زمان پاکستانی بیٹنگ لائن اپ میں اہم ثابت ہوں گے۔‘

جبکہ کچھ شائقین نے اب بھی امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا اور وہ پاکستان سے بھی ایک جارحانہ اننگز کھیلنے کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔

ایک صارف نے اس بارے میں لکھا کہ ’جنوبی افریقی بلے باز غلط ٹیم سے الجھ پڑے ہیں، اب پاکستانی بلے باز ان کے بولرز کو نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان کی طرف سے ایک بڑا ہدف سامنے آنے والا ہے۔‘

https://twitter.com/Lovexrf/status/1889640497192333730

ایک صارف نے لکھا ’ہمیں توقع تھی کہ اس سہ فریقی سیریز میں ہماری ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی سے پہلے پریکٹس کا موقع ملے گا لیکن اب تک ہماری ٹیم بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں ناکام رہی۔ کوئی امید باقی نہیں رہی اب تو۔‘

https://twitter.com/Tehseenqasim/status/1889661928596762880


News Source

مزید خبریں

BBC
مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.