سہ فریقی سیریز کا فائنل، پاکستان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی

image

سہ فریقی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے ، پاکستان کی پانچویں وکٹ161 اسکور پر گر گئی۔

فخر زمان ، 10 ، سعود شکیل 8 ، بابر اعظم 29 رنز، محمد رضوان 46 رنز، سلمان آغا 45 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ، اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کی وکٹ بہت فلیٹ،پاکستان نے آخری میچ میں شاندار کھیلا،کیوی کپتان

پاکستان کی ٹیم میں محمد حسنین کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے ، جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دو تبدیلیاں کی ہیں۔ میٹ ہنری اور بین سیئرز کی جگہ جیکب ڈفی اور نیتھن اسمتھ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پچ تھوڑی خشک لگ رہی ہے،نیوزی لینڈ کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنرنے کہا کہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے اس طرح کی پچ پر کھیلا ہے ، ہم نے اسی طرح کی وکٹوں پر2 ٹریننگ کی ہیں ، پاکستان میں وکٹیں اچھی ہیں، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ،

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.