ن لیگ کے مرکزی رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وکلاءکو انصاف سے نہیں، صرف پیسے سے دلچسپی ہے۔
ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی وکلاء نے ثابت کر دیا ان کی وفاداری صرف مالی مفادات سے جڑی ہے۔
حکومت ججوں کیخلاف ریفرنس لا رہی ہے یا نہیں ، مجھے نہیں معلوم ، عرفان صدیقی
انہوں نے کہا کہ 69 مخلص کارکنوں کو قانونی ٹیم نے اس لئے چھوڑ دیا کیونکہ انہیں بھاری فیس نہیں دی گئیں، پی ٹی آئی قیادت خود سہولیات سے لطف اندوز ہو رہی ہے اور کارکن مشکلات کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ انصاف اب صرف ان کیلئے ہےجواس کی قیمت اداکرسکتےہیں، یہ ہے پی ٹی آئی کا انصاف کانعرہ ہے۔
آئی ایل ایف کارکنوں کے قانونی دفاع کیلئے بنایا گیا تھا آج خود ہی کارکنوں کا ساتھ چھوڑ چکا، پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے کارکن آج اسی پارٹی کی بے حسی کا شکار ہو رہے ہیں۔