احمد شہزاد نے محمد رضوان پر بڑا الزام عائد کردیا

image

قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان پر بچگانہ فیصلے کرنے کا الزام عائد کردیا۔

گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گرین شرٹس کی ٹیم مقررہ 50 اووز میں 242 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

مہمان نیوزی لینڈ نے 45.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا، اس میچ میں پاکستانی فیلڈز کی جانب سے ٹام لیتھم کے 3 کیچز ڈراپ کیے گئے۔

میچ کے اختتام پر اپنے یوٹیوب چینل پر احمد شہزاد نے محمد رضوان کی کپتانی پر سوال اٹھایا اور انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بتاتے ہوئے فیصلوں کو بچگانہ قرار دیا۔

انکا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ سمجھ سے باہر تھا کیونکہ کراچی میں پچ رات کے وقت زیادہ موثر ثابت ہوتی ہے جبکہ بالرز کو گیند پر گرفت میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ آپ میچوں میں بہت سی غلطیاں کررہے ہیں، کیچز ڈراپ کررہے ہیں اور بالنگ میں جان لگ نہیں رہی تو میچ کیسے جیتیں گے۔

واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا اور گرین شرٹس کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.