پاک بھارت میچ کے اضافی ٹکٹوں کی فروخت سے متعلق بڑی خبر آگئی

image

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میچز کے اضافی ٹکٹوں کی فروخت آج شروع ہوگی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے بھارت کے میچز اور پہلے سیمی فائنلز کے اضافی ٹکٹوں کی فروخت آج اماراتی وقت کے مطابق دن 12 بجے ہوگی۔

دبئی میں پاک بھارت ٹاکرے سمیت دیگر ٹیموں کے میچز اور سیمی فائنل کے ٹکٹس کی مانگ زیادہ ہونے کے سبب آئی سی سی نے اضافی ٹکٹ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹکٹ حاصل کرنیوالے خوش نصیب دبئی میں 20 فروری کو بنگلادیش اور بھارت کے درمیان افتتاحی میچ، 23 فروری کو پاکستان بمقابلہ بھارت اور 2 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کے گروپ مرحلے کے آخری میچ دیکھ سکیں جبکہ 4 مارچ کو ہونے والے پہلے سیمی فائنل کے بھی محدود ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا، ایونٹ کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ اگلے روز بھارت کو دبئی میں بنگلادیش کا چیلنج درپیش ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.