اب آلودگی ہوگی ایندھن میں تبدیل، نئی ڈیوائس ایجاد

image

سائنس دانوں نے شمسی توانائی سے چلنے والی ایک ڈیوائس بنائی ہے جو ہوا سے آلودگی کشید کر کے اس کو کاروں اور طیاروں کے ایندھن میں بدل سکتی ہے۔

یونیورسٹی آف کیمبرج کے محققین کی ٹیم نے یہ نیا ری ایکٹر ضیائی تالیف سے متاثر ہو کر بنایا ہے جس کو ماحول میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ کو سِن گیس میں بدلنے کے لیے کسی تار یا بیٹری کی ضرورت نہیں ہوتی۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ ری ایکٹر موسمیاتی بحران کے لیے ایک نیا حل پیش کرتے ہوئے کاربن کشید کرنے اور ذخیرہ کرنے کی موجودہ ٹیکنالوجیز (سی ایس ایس) کا متبادل فراہم کرتا ہے۔

سی سی ایس کو موسمیاتی تغیر کے اثرات کو کم کرنے یا ختم کرنے کے لیے ایک طریقہ قرار دیا جاتا ہے اور حال ہی میں برطانوی حکومت نے اس ٹیکنالوجی کے لیے 22 ارب پاؤنڈز مختص کیے ہیں۔

موجودہ سی سی ایس طریقہ کار پر بہت زیادہ توانائی کی کھپت کی وجہ سے تنقید کی جاتی ہے اس کے علاوہ زیر زمین پریشرائزڈ کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ذخیرہ کرنے کے حوالے سے تحفظات کا بھی سامنا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.