ملک میں گزشتہ پانچ سال کے دوران مقامی گیس کی فراہمی میں 40 فیصد تک کمی کا انکشاف ہوا ہے۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2018-19 میں مقامی گیس 2378 ایم ایم سی ایف ڈی تھی۔
ازبکستان میں پاکستانیوں پر ملازمت کے حصول پر عائد پابندی ختم
مالی سال 2023-24 میں مقا می گیس کم ہو کر 1714 ایم ایم سی ایف ڈی رہ گئی، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ایس ایس جی سی کو فراہم کی جانے والی قدرتی گیس میں مالی سال 2017-18 سے اب تک 40 فیصد کمی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں گیس کی کمی کی وجہ سے گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، اس کے علاوہ نئے گیس میٹرز پر بھی پابندی عائد ہے۔