چیمپئنز ٹرافی 2025: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

image

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔ 

منگل کے روز انگلینڈ کرکٹ ٹیم کپتان جاس بٹلر کی قیادت میں دبئی سے لاہور پہنچی۔ ٹیم میں کھلاڑیوں اور سٹاف سمیت 31 ممبران شامل ہیں۔

ہیڈ کوچ برینڈن میکلم سمیت انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے منیجنگ ڈائریکٹر رابرٹ کی بھی ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئے ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں اپنے گروپ میچ لاہور اور کراچی میں کھیلے گی۔

انگلینڈ کا افتتاحی میچ 22 فروری کو روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا میچ افغانستان کے خلاف 26 فروری کو لاہور میں شیڈول ہے۔ 

انگلینڈ اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ یکم مارچ کو جنوبی افریقہ کے خلاف نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، افغانستان کی کرکٹ ٹیمیں بھی پاکستان پہنچ چکی ہیں۔ 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.