جنوبی کوریا نے بھی حساس ڈیٹا کی حفاظت کے پیشِ نظر مشہور چینی اے آئی ایپ ڈیپ سیک پر پابندی عائد کردی۔
مشرقی ایشائی ملک کی جانب سے چیٹ بوٹ کے خلاف یہ اہم اقدام گزشتہ ماہ اس ایپ کے امریکا میں انتہائی مقبول ہوجانے کی صورت میں لیا گیا ہے۔
ایپ کے ایک دم مشہور ہونے کی وجہ سے سامنے آنے والے سیکیورٹی، پرائیویسی اور اخلاقی تحفظات کے ساتھ ڈیپ سیک کا کچھ سوالات کے جوابات دینے پر انکار بھی اس پابندی کی وجہ بنا ہے۔
جنوبی کوریا کی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اپ کی نئی ڈاؤن لوڈز اس وقت تک بند رہیں گی جب تک ایپ صارفین کے نجی ڈیٹا کو سنبھالنے کے عمل پر نظر ثانی نہین کرتی۔
سول کے پرسنل انفارمیشن پروٹیکشن کمیشن (پی آئی پی سی) کا کہنا تھا کہ ڈیپ سیک نے اس بات اعتراف کیا ہے کہ داخلی پرائیویسی قوانین کے حوالے زیادہ توجہ نہیں دی گئی ہے۔