محبت سے متعلق سوال پر شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

image

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی بالی وڈ اداکارہ سونالی بیندرے کی محبت سے متعلق سوال پر مسکرا کر جواب گول کر گئے۔

ماضی میں بھارت کی معروف اداکارہ سونالی بیندرے کے پاکستانی کرکٹرز شاہد آفریدی اور شعیب اختر سے تعلقات کی افواہیں سامنے آچکی ہیں جس کی تردید دونوں کرکٹرز کی جانب سے بارہا کی جاتی رہی ہے۔

تاہم 2 ماہ قبل آرٹس کونسل کراچی میں منعقدہ جشن کراچی اور 17ویں عالمی اردو کانفرنس کے دوران میزبان نے شاہد آفریدی سے سونالی بیندرے سے متعلق سوال کیاکہ ’ہم سنتے آئے ہیں کہ سونالی بیندرے شاہد آفریدی پر بہت مرتی ہے اس میں کتنی سچائی ہے؟

میزبان کے سوال پر شاہد آفریدی نے مسکراتے ہوئے ذو معنی جواب دیا کہ’ آپ جانتے ہیں کہ میں نانا بن چکا ہوں لہٰذا اس سوال کو ڈیلیٹ کردیں کیوں کہ اب ہم بڑے ہوگئے ہیں‘۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.