شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں چینی سستی فراہم کی جائے گی۔
شوگر ملز ایسوسی ایشن سیل پوائنٹس کے ذریعے 130 روپے فی کلومیں چینی دستیاب کرائے گی، ایسوسی ایشن کے مطابق چینی کی قیمتیں بنیادی طور پر طلب اور رسد کی مارکیٹ قوتوں سے کنٹرول ہوتی ہیں۔
سٹہ باز مالی فائدہ کیلئے چینی کی قیمتوں پر افواہوں سے مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہے ہیں، ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔
کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
شوگر انڈسٹری لاگت میں مسلسل اضافہ کے باوجود اس وقت دنیا کی سب سے سستی چینی بنا رہی ہے، موجودہ کرشنگ سیزن میں گنے کی قیمت 600 روپے فی من تک پہنچ گئی ہے۔
شوگرملز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت سے درخواست کی کہ وہ شوگر انڈسٹری کو بچانے کیلئے اسے مکمل ڈی ریگولیٹ کرے، چینی کے گھریلو صارفین اور تجارتی و صنعتی صارفین کیلئے علیحدہ طریقہ کار وضع ہو۔