چیمپئنز ٹرافی کا میلہ سج گیا: افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

image

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں یہ میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔

نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور حارث رؤف کو فہیم اشرف کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ شام کو اوس پڑنے کا امکان ہے اس لیے باؤلنگ کا فیصلہ کیا، دفاعی چیمپئن ہیں، بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گے، ٹرائی سیریز میں اچھی تیاری کی، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، نیوزی لینڈ کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

کیوی کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ ٹیم کے کمبی نیشن سے مکمل مطمئن ہوں،بہتر کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

مچل سینٹنز نے کہا کہ میچ میں فتح کیلئے پُر امید ہیں، کوشش ہوگی میزبان پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ رکھیں اور پریشر میں لائیں۔

پاکستان اسکواڈ:

کپتان محمد رضوان، بابراعظم، فخر زمان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:

کپتان مچل سینٹنر، ول ینگ، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، نیتھن اسمتھ اور ول او آرک


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.