چیمپئنز ٹرافی: فخر زمان فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار

image

پاکستان میں 29 سال بعد ہونے والے آئی سی سی ایونٹ کے پہلے میچ میں ہی قومی ٹیم کے بیٹر فخر زمان انجری کا شکار ہوگئے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے، افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران فخر زمان گرپڑے اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

فخر زمان کچھ دیر بعد گراؤنڈ میں واپس آئے اور فیلڈنگ کی لیکن کچھ ہی دیر میں وہ پھر سے واپس چلے گئے۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ فخر زمان فیلڈنگ کرتے ہوئے کھنچاؤ کا شکار ہوئے، ان کی انجری کا معائنہ کیا جارہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.