بدھ کو کراچی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے پاکستانی فاسٹ بولرز کو گروانڈ کے چاروں طرف باؤنڈریاں لگائیں اور گرین شرٹس کو 321 رنز کا ہدف دیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے وِل ینگ نے 107 اور کپتان ٹام لیتھم نے سینچریاں سکور کیںچیمپیئنر ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستانی بولر ایک مرتبہ پھر نیوزی لینڈ کی جانب سے رنز کے انبار کو روکنے میں ناکام نظر آئے۔
بدھ کو کراچی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے پاکستانی فاسٹ بولرز کو گروانڈ کے چاروں طرف باؤنڈریاں لگائیں اور گرین شرٹس کو 321 رنز کا ہدف دیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے وِل ینگ نے 107 اور کپتان ٹام لیتھم نے سینچریاں سکور کیں، جبکہ گلین فلپس نے بھی 39 گیندوں پر 61 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
پاکستان کے تینوں فاسٹ بولرز رنز کے اعتبار سے مہنگے ثابت ہوئے حارث رؤف نے دو وکٹیں حاصل کیں لیکن ساتھ 10 اوورز میں 83 رنز بھی دیے۔
حارث رؤف نے دو وکٹیں حاصل کیں لیکن ساتھ 10 اوورز میں 83 رنز بھی دیےان کے علاوہ نسیم شاہ نے 10 اوورز میں 63 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے اپنے 10 اوورز میں 68 رنز دیے۔
سپنر ابرار احمد نے اپنے 10 اوورز میں 47 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستانی بولرز نے آخری 10 اوورز میں 113 رنز دے کر صرف ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستانی سوشل میڈیا پر بھی صارفین اس میچ خصوصاً گرین شرٹس کی بولنگ اور فیلڈنگ پر بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’جب آپ 25 سے 40 کے اوورز کے درمیان وکٹیں نہیں لیتے تو ایسا ہی ہوتا ہے، بلے باز آخر کے 10 اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہیں۔‘
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک اور صارف نے اختتامی اوورز میں پاکستان کی بولنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولنگ اٹیک آخری اوورز کرنے کے لیے بنا ہی نہیں ہے۔‘
صرف یہی نہیں میچ کے دوران سلو اوور ریٹ کے سبب پاکستان کو جُرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑا اور آخری دو اوورز میں پانچ کے بجائے صرف چار فیلڈرز کو سرکل سے باہر فیلڈنگ کرنے کی اجازت تھی۔
ساج صادق نامی صارف اس حوالے سے لکھتے ہیں کہ ’کپتان کو اس کی ذمہ داری لینے پڑے گی۔‘
ایک اور صارف نے محمد رضوان اور پاکستانی فیلڈرز پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’کپتان بولرز پر تب بھی چیخ رہے ہیں جب کسی اچھی گیند پر ایج لگ کر چوکا لگ رہا ہے اور فیلڈرز باؤنڈری لائن سے 10 گز کے فاصلے پر کھڑے ہیں اور کیچز کو بھی چھکوں میں بدل رہے ہیں۔‘