فیس بک کا لائیو ویڈیوز سے متعلق بڑا اعلان

image

فیس بک کی جانب سے سوشل میڈیا نیٹ ورک میں ایک اہم تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ تبدیلی ان افراد کے لیے کافی اہم ہے جو فیس بک پر لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کرنے کے عادی ہیں۔

فیس بک کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اب لائیو ویڈیوز کو سوشل میڈیا نیٹ ورک پر صرف 30 دن تک کے لیے اسٹور کیا جائے گا اور اس کے بعد ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

اس سے قبل یہ ویڈیوز لامحدود عرصے تک فیس بک میں محفوظ رہتی تھیں۔ اس تبدیلی کا اطلاق 19 فروری سے ہوگیا ہے۔

کمپنی کے مطابق فیس بک اکاؤنٹس میں ابھی محفوظ 30 دن سے زیادہ پرانی ویڈیوز کو بھی ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

البتہ ویڈیوز ڈیلیٹ ہونے سے قبل صارفین کو نوٹیفکیشن بھیجا جائے گا اور انہیں 90 دن کی مہلت دی جائے گی تاکہ وہ پرانی لائیو ویڈیوز کو کہیں اور محفوظ کرسکیں۔

صارفین ان ویڈیوز کو اپنی ڈیوائسز میں ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے، کلاؤڈ اسٹوریج میں ٹرانسفر کرسکیں گے یا کسی ریل کی شکل میں تبدیل کرسکیں گے۔

کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اس تبدیلی سے ہمیں اپ ٹو ڈیٹ لائیو ویڈیوز کا تجربہ فیس بک صارفین کو فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

البتہ کمپنی نے مزید وضاحت نہیں کی کہ اچانک ایسا کیوں کیا جا رہا ہے۔

فیس بک کی جانب سے پرانی لائیو ویڈیوز کو ڈاؤن لوڈ کرنے میں مدد فراہم کرنے والے نئے ٹولز بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.