چیمپئنز ٹرافی 2025: فخر زمان انڈیا سے میچ کے لیے دبئی روانہ نہیں ہوں گے

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان ٹیم کے ہمراہ اگلا میچ کھیلنے دبئی نہیں جائیں گے۔ 

جمعرات کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فخر زمان انڈیا کے خلاف میچ کے لیے دبئی روانہ نہیں ہوں گے جبکہ مزید اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف افتتاحی میچ میں انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ 

فخر کو گھٹنے میں تکلیف کے باعث میدان سے باہر جانا پڑا اور اعلاج کے بعد وہ دوبارہ میں میدان میں آئے۔ 

پاکستان کی اننگز کے آغاز میں فخر اوپننگ کے لیے بھی نہ آئے اور انہیں چوتھے نمبر پر بھیجا گیا، جس کے بعد بھی وہ دوران بیٹنگ تکلیف میں نظر آئے۔ 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.