فخر زمان چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر، امام الحق ٹیم میں شامل

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے چیمپئن ٹرافی کا مزید حصہ نہ رہنے کا اعلان کر دیا ہے۔

جمعرات کو سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ ’اس سٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ہر کرکٹر کا اعزاز اور خواب ہوتا ہے۔ مجھے خوش قسمتی سے پاکستان کی نمائندگی کرنے کا متعدد بار موقع ملا ہے اور ہمیشہ فخر محسوس ہوا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’بدقسمتی سے میں اب 2025 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوں لیکن یقیناً اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے۔‘

کرکٹ فینز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اس موقع پر سب کا شکر گزار ہوں، میں اپنے گرین شرٹس کی گھر سے حمایت کروں گا۔‘

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ فخر زمان انڈیا کے خلاف میچ کے لیے دبئی روانہ نہیں ہوں گے جبکہ مزید اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف افتتاحی میچ میں انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ 

فخر کو گھٹنے میں تکلیف کے باعث میدان سے باہر جانا پڑا اور اعلاج کے بعد وہ دوبارہ میں میدان میں آئے۔ 

پاکستان کی اننگز کے آغاز میں فخر اوپننگ کے لیے بھی نہ آئے اور انہیں چوتھے نمبر پر بھیجا گیا، جس کے بعد بھی وہ دوران بیٹنگ تکلیف میں نظر آئے۔ 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.