چیمپئنز ٹرافی 2025: نیوزی لینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان کو جرمانہ

image
چیمپئنز ٹرافی 2025 میں نیوزی لینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان کو میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق بدھ کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر پاکستان پر ان کی میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ایمریٹس آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے اینڈی پائکرافٹ نے یہ پابندی اس وقت لگائی جب پاکستان کی ٹیم کو ٹائم الاؤنسز پر غور کرنے کے بعد ہدف سے ایک اوور کم ہونے کا فیصلہ دیا گیا۔

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق کھلاڑیوں کو مقررہ وقت میں گیند نہ کرنے پر ہر اوور پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

محمد رضوان نے جرم کا اعتراف کیا اور مجوزہ فیصلے کو قبول کر لیا اس لیے مزید کارروائی کی ضرورت نہیں پڑی۔

آن فیلڈ امپائر رچرڈ کیٹلبرو اور شرف الدولہ، تھرڈ امپائر جوئل ولسن اور چوتھے امپائر ایلکس وارف نے الزام عائد کیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.