فخر زمان کی جگہ لینے والے امام الحق کیا پاکستان کے حق میں بہتر ثابت ہوں گے؟

image
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے پاکستان ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد امام الحق نے ان کی جگہ لی ہے۔

امام الحق کی پیدائش 22 دسمبر 1995 کو ملتان میں ہوئی۔

امام الحق پاکستان کے دوسرے اور دنیا کے 13ویں وہ کرکٹر ہیں جنہوں نے اپنے انٹرنیشنل ڈیبیو پر سینچری سکور کی تھی۔

اکتوبر سنہ 2017 میں سری لنکا کے خلاف میچ میں امام الحق نے اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔

امام الحق کا ڈومیسٹک کریئر29 برس کے امام الحق کو کرکٹ وارثت میں ملی ہے۔ پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر امام الحق اُن کے چچا ہیں، سو بچپن سے ہی امام الحق کرکٹ کھیلتے آئے ہیں۔

سنہ 2012 سے امام الحق قائداعظم کپ سمیت دوسری ڈومیسٹک ٹورنامنٹوں میں مختلف ٹیموں کی طرف سے حصہ لے رہے تھے۔

سنہ 2016 اور 2017 قائداعظم کپ کا وہ ایڈیشن تھے جب اچھی پرفارمنس کی وجہ سے امام الحق کا نام منظر عام پر آیا اور وقت گزرنے کے ساتھ چھا گیا۔

قائداعظم کپ کے اس ایڈیشن میں امام الحق نے حبیب بینک ٹیم کی جانب سے پرفارم کرتے ہوئے 200 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں وہ 2019 سے 2022 تک پشاور زلمی کے سکواڈ کا حصہ رہے ہیں۔

پی ایس ایل کے علاوہ امام الحق انگلینڈ اور دوسرے ممالک میں لیگ کرکٹ کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔

امام الحق کا انٹرنیشنل کریئراکتوبر 2017 میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان سیریز کے لیے پی سی بی نے امام الحق کو سکواڈ میں شامل کیا۔

امام الحق نے اپنا انٹرنینشل او ڈی آئی ڈیبیو 18 اکتوبر 2017 کو سری لنکا کے خلاف میچ میں کیا اور سینچری سکور کی۔

امام الحق نے اپنا انٹرنینشل او ڈی آئی ڈیبیو 18 اکتوبر 2017 کو کیا (فائل فوٹو: اے ایف پی)

ڈیبیو میچ میں سینچری سکور کرنے والے سلیم الہی کے بعد امام الحق پاکستان کے دوسرے اور دنیا کے  13ویں کھلاڑی بن گئے۔

اس کے بعد سنہ 2018 میں انہوں نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے کے دوران ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔

بعد ازاں اسی برس 20 جولائی کو زمبابوے کے خلاف ایک روزہ میچ میں انہوں نے فخر زمان کے ہمراہ 304 رنز کی سب سے طویل شراکت داری قائم کی، اس سیریز کے دوران فخر زمان اور امام الحق نے مجموعی طور پر 705 رنز سکور کیے تھے۔

سنہ 2019 میں امام الحق او ڈی آئی میں سب سے تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بنے، انہوں یہ ایک ہزار کا ہندسہ صرف 19 میچوں میں عبور کیا۔

پانچ مئی 2019 کو امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ سے ٹی20 ڈیبیو کیا۔

امام الحق کو انگلیںڈ کے خلاف سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے والے پاکستانی بیٹر کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ انہوں نے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کے خلاف 151 رنز سکور کیے تھے۔

امام الحق کی کارکردگیای ایس پی این کرک انفو کے مطابق امام الحق نے 72 ون ڈے میچز میں حصہ لے کر نو سینچریوں اور 20 نصف سینچریوں کی مدد سے تین ہزار 138 رنز سکور کیے ہیں۔

امام الحق نے 72 ون ڈے میچز میں حصہ لے کر تین ہزار 138 رنز سکور کیے (فائل فوٹو: اے ایف پی)

امام الحق نے صرف دو ٹی20 میچز میں حصہ لیا، جس میں انہوں نے 21 رنز بنائے۔

امام الحق ایک طویل عرصے تک ٹیم سے آؤٹ رہےامام الحق نے پاکستان ٹیم کے لیے آخری ون ڈے میچ 27 اکتوبر 2023 کو کھیلا تھا۔ اسی طرح سے آخری ٹیسٹ میچ 26 دسمبر 2023 جبکہ آخری ٹی 20 آٹھ نومبر 2019 کو کھیلا تھا۔

یوں امام الحق تقریبا ڈیڑھ برس سے پاکستان ٹیم سے آؤٹ ہیں۔

کرکٹ کے امور پر دسترس رکھنے والے صحافی اور تجزیہ کار شاکر عباسی نے اس متعلق اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’امام الحق کی ٹیم میں شمولیت کسی میرٹ کی بنیاد پر نہیں ہو رہی ہے بلکہ ایک نظریہ ضرورت کے تحت ہو رہی ہے، ہم جس پرفارمنس کی توقع فخر زمان سے کرتے تھے، اس کی توقع امام لحق سے نہیں کر سکتے۔‘

امام الحق انگلیںڈ کے خلاف سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے والے پاکستانی بیٹر ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)

وہ مزید کہتے ہیں کہ ’پاکستان کا آئندہ میچ انڈیا کے ساتھ ہو رہا ہے اور امام الحق کا کم بیک ہو رہا ہے، امام الحق کا کم بیک پریشر والے ماحول میں ہو رہا ہے، ان کی پریکٹس کیسی ہے اور وہ اس کم بیک کے ساتھ کتنا انصاف کر سکتے ہیں، یہ تو میچ میں ہی پتہ چلے گا۔‘

’امام الحق اپنے لیے کھیلتے ہیں ٹیم کے لیے نہیں‘شاکر عباسی نے امام الحق کے متعلق تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’امام الحق اور بابر اعظم کا کرکٹ کھیلنے کا سٹائل ایک ہی جیسا ہے، دنوں سیلف سینسرڈ رہ کر کرکٹ کھیلتے ہیں، وہ ٹیم سے زیادہ انفرادی کرکٹ زیادہ کھیلتے ہیں، یہی اپروچ دونوں کھلاڑیوں میں آگئی تو پھر پاکستان کو اچھا آغاز ملنا مشکل ہو جائے گا، یعنی پاکستان پاؤر پلے میں کوئی بڑا سکور نہیں بنا سکے گا۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.