نظام شمسی کے 7 سیارے ایک قطار میں آنے کیلئے تیار

image

اگلے ہفتے آسمان پر ایسا زبردست نظارہ دیکھنے میں آئے گا جو اس کے بعد 2040 تک دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

جی ہاں واقعی 28 فروری کو آسمان پر 7 سیارے یا یوں کہہ لیں کہ نظام شمسی کے تمام سیارے (زمین کو نکال کر) آپ آسمان پر دیکھ سکیں گے۔

عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون ان سب سیاروں کی نایاب پریڈ دوبارہ دیکھنے کے لیے 2040 تک انتظار کرنا ہوگا۔

اس سے قبل جنوری میں 6 سیاروں کی پریڈ آسمان میں دیکھنے میں آئی تھی مگر فروری کا اختتام زیادہ بہترین نظارے سے ہوگا۔

جیسا سب کو معلوم ہے کہ تمام سیارے سورج کے گرد مدار میں گھومتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ آسمان پر ایک قطار میں نظر آتے ہیں۔

28 فروری کو سوج غروب ہونے کے 45 منٹ بعد آسمان کو دیکھنے پر زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس اتنے جگمگاتے نظر آئیں گے کہ انہیں بغیر دوربین کے دیکھنا ممکن ہوگا۔

مگر عطارد، زحل اور نیپچون کو دیکھنے کے لیے دوربین یا ٹیلی اسکوپ کی ضرورت ہوگی۔

وینس افق پر مغرب میں جگمگاتا نظرآئے گا جبکہ مریخ جنوب میں ہوگا۔

مشتری کے لیے نظروں کو جنوب مغرب کی جانب لے جانا ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد اسے دریافت کرنا آسان ہوگا۔

البتہ یورینس کو دیکھنا ذرا مشکل ہوگا کیونکہ اس کی چمک مدھم ہوگی مگر پھر بھی تاریک اور شفاف آسمان پر اسے مغرب۔ جنوب مغرب میں دیکھنا ممکن ہوگا۔

زحل جنوری میں تو آسانی سے نظر آرہا تھا مگر اب یہ سورج کے بہت قریب ہے اور مغرب میں لگ بھگ سورج کے ساتھ ہی غروب ہو جائے گا۔

زحل، نیپچون اور عطارد کو دیکھھنے کے لیے دوربین یا ٹیلی اسکوپ کی ضرورت ہوگی تاکہ 7 سیارے ایک ساتھ آسمان پر دیکھ سکیں۔

اچھی بات یہ ہے کہ پاکستان کے بیشتر شہروں میں یہ نظارہ نظر آئے گا مگر اس کا انحصار موسم پر ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.