ہواوے نے جدید ترین سمارٹ فون متعارف کر دیا

image

چینی ٹیک جائنٹ کمپنی ہواوے نے 3 فولڈ والا اسمارٹ فون انٹرنیشنل مارکیٹ میں لانچ کردیا، جس کی قیمت 3 ہزار 499 یورو یعنی 3 ہزار 660 ڈالر (10 لاکھ 22 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

چینی کمپنی ہواوے نے تاریخ کا مہنگا ترین موبائل فون لانچ کیا ہے، 3 فولڈ موبائل ہواوے میٹ ایکس ٹی ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہونے والی ایک تقریب میں لانچ کیا گیا۔

انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کے نائب صدر برائن ما نے کہا ہے کہ ہواوے اس وقت انفرادیت میں اکیلی نظر آرہی ہے، باوجود اس کے کہ اسے امریکی کمپنی کے گوگل چپس تک رسائی بھی نہیں مل رہی، یہاں اس کیلئے راستہ بند ہوگیا تھا تاہم اس اعتبار سے یہ ہواوے کی بڑی کامیابی ضرور ہے۔

میٹ ایکس ٹی کی لانچ پر کمپنی نے بتایا ہے کہ چینی مارکیٹ میں یہ موبائل 5 مہینے پہلے آچکا ہے، اس فون کی 10.2 انچ کی 33.6 ملی میٹر پتلی اسکرین ہے، جس میں 3 چھوٹے پینلز شامل ہیں جنہیں باآسانی فولڈ کیا جاسکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.