انڈیا کے خلاف میچ میں کچھ خاص کرنے کی کوشش کریں گے: ہیڈ کوچ عاقب جاوید

image
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم متوازن ہے اور کل کے میچ میں کچھ خاص کرنے کی کوشش کریں گے۔

سنیچر کو دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کا میچ نام ہی دباؤ کا ہے، اور دباؤ کو مینج کرنا ہی کھلاڑیوں کا کام ہے۔

فخر زمان کی انجری اور ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’فخر زمان میچ ونر کھلاڑی ہیں اور ہر ٹیم اپنے میچ ونر کی ضرورت محسوس کرتی ہے، لیکن آپ خالی ایک کھلاڑی پر انحصار نہیں کر سکتے، ہم ابھی بھی ایک اچھی اور مضبوط ٹیم رکھتے ہیں اور میچ جیتنے اور اچھی مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔‘

چیمپئنز ٹرافی کے لیے صرف ایک سپنر کو ٹیم میں شامل کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ بات ہو رہی ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں دوسری ٹیمیں چار چار پانچ پانچ سپنرز اپنے سکواڈ میں لے کر آئی ہیں لیکن آپ ان کی پلیئنگ الیون دیکھیں تو آپ کا ایک سپیشلسٹ سپنر ہے اور دو دو آل راؤنڈرز ہیں۔

’پاکستان کی طرف دیکھتے ہیں تو جی آپ بہت کم سپنرز کھلا رہے ہیں، آپ کا ایک سپیشلسٹ سپنر ہے، دو آل راؤنڈرز ہیں جن میں ایک بائیں بازو کا خوشدل شاہ اور دوسرا آغا سلمان ہے جو آف سپنر ہے۔ تو آپ نے ایک توازن رکھنا ہے ایسے نہیں ہو سکتا کہ آپ یہاں پر پانچ سپنرز کھلا دیں اور ایسی پیچز آپ کو نظر بھی نہیں آئیں کہ جہاں آپ کو لگے کہ بال بہت زیادہ ٹرن ہو رہی ہے یا سپنرز کے لیے بہت کچھ ہے اور فاسٹ بولرز کے لیے کچھ نہیں ہے۔‘

پاکستان اور انڈیا کے میچ میں جوش و ولولے کے حوالے سے گرین شرٹس کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ آپ سٹیڈیم سے کراؤڈ سارا باہر بھی نکال دیں، پاکستان اور انڈیا کے میچ میں تو وہی جوش رہے گا اور یہی اس کی خوبصورتی ہے۔ اور کراؤڈ کرتا کیا ہے وہ یہ کرتا ہے کہ جب آپ اچھا کھیل رہے ہوتے ہیں تو آپ کو سپورٹ کرتا ہے تالیاں بجاتا ہے، اور جب آپ برا کھیل رہے ہوتے ہیں تو چاہے انڈیا ہو یا پاکستان اپنا ہی کراؤڈ آپ کے خلاف بولنا شروع کر دیتا ہے، تو کراؤڈ کو تو بطور کھلاڑی آپ کو ذہن میں رکھنا ہی نہیں چاہیے۔

شبھمن گل نے کہا کہ ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم کو زیادہ محنت کرنا ہو گی۔ (فوٹو: سکرین گریب)

’پاکستان کے خلاف اچھی ٹیم اتاریں گے‘قبل ازیں انڈین ٹیم کے نائب کپتان اور اوپننگ بلے باز شبھمن گل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’میچ بڑا ہے اس لیے پاکستان کے خلاف اچھی ٹیم اتاریں گے پاکستان کو اتنا ایزی نہیں لیں گے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’کوئی رسک نہیں لیں گے خواہش ہے کہ ہر میچ میں سینچری کی جائے ٹاس جیتنا اتنا اہم نہیں ہو گا۔‘

’کسی بھی ٹیم کے لیے اوس اہم رول ادا کرے گی اور ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم کو زیادہ محنت کرنا ہو گی، کل کا میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔‘

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.