نیا پاکستان روایتی سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں کمی

image

وفاقی حکومت نے مختلف کرنسیوں میں نیا پاکستان روایتی سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں بڑی کمی کر دی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارت خزانہ کے مطابق پاکستانی کرنسی میں 12 ماہ کی مدت کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 850 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد21.50 فیصد سے کم کرکے 13 فیصد کر دی گئی ہے۔

ویرات کوہلی نے جو کیا ہمیں اس پر کوئی حیرانی نہیں،روہت شرما

امریکی ڈالر میں 12 ماہ کی مدت کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 200 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 9 فیصد سے کم کرکے 7 فیصد کر دی گئی ہے۔

برطانوی پائونڈز میں 12 ماہ مدت کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 75 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 8 فیصد سے کم کرکے 7.25 فیصد کر دی گئی ہے۔

شاٹ سلیکشن خراب تھی جس کا نقصان ہوا،محمد رضوان

اسی طرح یورو میں 12 ماہ مدت کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 175 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 7 فیصد سے کم کر کے 5.25 فیصد کر دی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.