کراچی کے صارفین کے لیے خوشخبری ، بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی نیپرا کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد درخواست دائر کی گئی ہے، نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان، نیپرا کو درخواست دے دی گئیمنظوری کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی دسمبر 2024 کے ایف سی اے کی مد میں متوقع ہے ، نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔