ایپل کے وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر میں حیران کن خرابی سامنے آگئی

image

ایپل کے آئی فون وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر میں ایک حیران کن خرابی سامنے آئی، جس کے تحت ’ریسِسٹ‘ بولنے پر اسکرین پر پہلے ’ٹرمپ‘ ظاہر ہوتا ہے اور پھر درست الفاظ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

یہ خرابی ایک وائرل ٹک ٹاک ویڈیو کے بعد سامنے آئی، جس میں دکھایا گیا کہ آئی فون کا وائس ٹو ٹیکسٹ فیچر 'ریسِسٹ' کو پہلے 'ٹرمپ' لکھتا ہے اور پھر درست کر لیتا ہے۔

ایپل کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہم اس مسئلے سے آگاہ ہیں اور جلد از جلد اس کا حل نکال رہے ہیں۔

کمپنی کے مطابق اسپیچ ریکگنیشن ماڈل بعض اوقات صوتی مماثلت والے الفاظ کو عارضی طور پر ظاہر کر سکتا ہے، جو بعد میں درست ہو جاتے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں جب کسی بڑی ٹیک کمپنی پر سیاسی جانبداری کے الزامات لگے ہوں۔

ستمبر 2024 میں ایمازون کے وائس اسسٹنٹ ’الیکسا‘ پر بھی تنازع ہوا تھا، جب اس نے کملا ہیرس کے حق میں ووٹ ڈالنے کے دلائل دیے، لیکن ڈونلڈ ٹرمپ یا جو بائیڈن کے بارے میں ایسا کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

بعد ازاں، ایمازون نے اس مسئلے کو ’پری پروگرامڈ اوور رائیڈز‘ کی وجہ قرار دے کر فوری درست کر دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.