رمضان کا چاند تلاش کرنے کے ساتھ آسمان پر سیاروں کا نظارہ بھی ممکن

image

آج شام دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں مسلمان رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے اپنے چہرے آسمان کی جانب کریں گے۔

مگر چاند کو تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ آپ آج نظام شمسی کے تمام سیارے (زمین کو نکال کر) بھی آسمان پر دیکھ سکتے ہیں۔

جی ہاں واقعی سیاروں کی قطار یا پلانیٹ پریڈ کا منفرد نظارہ 28 فروری کی شام کو دیکھنا ممکن ہوگا۔

عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون ان سب سیاروں کی نایاب پریڈ دوبارہ دیکھنے کے لیے 2040 تک انتظار کرنا ہوگا۔

ان سب سیاروں کو آسمان پر دیکھنا ممکن تو ہے مگر چند سیارے آسانی سے نظر نہیں آئیں گے۔

عطارد، نیپچون اور زحل شام کے آغاز پر افق کے بہت زیادہ قریب ہوں گے، خاص طور پر نیپچون اور زحل کو شام کی روشنی میں دیکھنا بہت مشکل ہوگا۔

اسی طرح یورینس کی روشنی بہت مدھم ہوگی اور اسے دیکھنے کے لیے دوربین یا ٹیلی اسکوپ کی ضرورت ہوگی۔

البتہ زہرہ، مریخ اور مشتری کو بہت آسانی سے آپ آسمان پر دیکھ سکیں گے۔

3، 4 یا 5 سیاروں کی پریڈ اکثر دیکھنے میں آتی ہے مگر تمام 7 سیاروں کی پلانیٹ پریڈ کافی نایاب ہے۔

اس سے قبل جون 2024 میں بھی تمام سیاروں کی پلانیٹ پریڈ دیکھنے میں آئی تھی مگر اس موقع پر صرف 2 سیاروں کو آنکھوں سے دیکھنا ممکن تھا۔

6 سیاروں کی پریڈ جنوری 2025 میں ہوئی اور اس موقع پر 4 سیاروں کا نظارہ آنکھوں پر ممکن ہوا تھا۔

اچھی بات یہ ہے کہ پاکستان کے بیشتر شہروں میں آج یہ نظارہ نظر آئے گا مگر اس کا انحصار موسم پر ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.